Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی مارکیٹ میں تیل سستا، سونا مہنگا ہوگا:ورلڈ بینک

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) عالمی بینک نے اپنی کموڈٹی مارکیٹ آؤٹ لک2019 کی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سال2019کے آغاز پر عالمی معیشت میں توقعات کے برعکس تیزی نہ آنے کے سبب انٹر نیشنل مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں سال2018کے مقابلے میں کم ہوں گی۔ 2019میں خام تیل کی عالمی منڈی میں قیمت66ڈالر فی بیرل اور 2020میں 65ڈالر فی بیرل رہے گی۔ 2018کے مقابلے میں 2019میں تیل کی قیمت میں8ڈالر فی بیرل کمی ہوگی جس سے ترقی پذیر ممالک کی معیشتوں کو فوائد حاصل ہوں گے ۔عالمی بینک نے سونے کی قیمت میں آئندہ دو سال کے دوران اضافی کی پیشگوئی کی ہے ۔2018میں سونے کی عالمی منڈی میں قیمت1269 ڈالرتھی جو 2019میں 1310 ڈالرتک بڑھنے اور 2020میں مزید بڑھ کر1360 ڈالر تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔ عالمی بینک نے اپنی رپورٹ میں قرار دیا ہے کہ 2019کے دوران عالمی منڈی میں سونے اور چاندی کی مانگ میں اضافہ ان کی قیمتوں میں مزید اضافہ کا سبب بنے گا۔ پاکستان میں سال2020کے دوران زرعی اجناس کی پیداوار 1842ہزار میٹرک ٹن رہے گی ۔ آئندہ تین سال کے دوران پاکستان سے زرعی اجناس کی برآمدات میں اضافہ کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے جو4فیصد کی شرح سے بڑھیں گی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More