Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

کس ملک کے کتنے فوجی اخراجات؟

دنیا بھر کے فوجی اخراجات اضافے کے بعد 18کھرب 22ارب ڈالر ہوچکے ہیں یعنی 2017 کے مقابلے میں دو اعشاریہ چھ فیصد زائد ہیں جبکہ فہرست میں پاکستان کا 20 واں نمبر ہے ۔
(مانیٹرنگ ڈیسک ) بین الاقوامی ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان 2018 میں 11 ارب 40 کروڑ ڈالر فوجی اخراجات کے ساتھ دنیا کے سرفہرست 20 ممالک میں شامل ہو گیا ہے ۔سویڈن کے سٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 2018 میں جی ڈی پی کا 4 فیصد حصہ فوجی اخراجات کیے اور ان میں 2009 سے 2008 کے دوران 73 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ملٹری اخراجات میں دنیا میں سرفہرست امریکا ہے جو ہرسال 649 ارب ڈالر خرچ کرتا ہے ۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے بعد چین اور سعودی عرب کا نمبر آتا ہے جو بالترتیب 250 ارب ڈالر اور 67 ارب 60 کروڑ ڈالر کے اخراجات کرتے ہیں جبکہ فوجی اخراجات میں چوتھے نمبر پر بھارت کا نام آتا ہے جس کے سالانہ اخراجات 66 ارب 50 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ ہیں۔ بھارت کے فوجی اخراجات فرانس، روس اور جرمنی جیسے ممالک سے بھی زیادہ ہیں۔ رپورٹ میں فرانس کا نمبر بھارت کے بعد آتا ہے جس کے فوجی اخراجات 63 ارب 80 کروڑ ڈالر ہی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More