Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان اور ثاقب نثار 2مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے

اسلام آباد (نمائندہ دنیا )حکومت نے ڈیم کی تعمیر کا ٹھیکہ ڈیسکو ن کمپنی کو دیا ہے ، منصوبے پر 183ارب خرچ ہونگے ۔ ڈیم صوبہ خیبر پختونخوا میں دریا ئے سوات پر بنایا جائے گا۔ڈیم تعمیر کے بعد 1.2ایم اے ایف پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش کے ساتھ 800میگاواٹ بجلی بھی بنائے گا، چارسدہ ، نوشہرہ اور پشاور کے مکینوں کوسیلابی پانی سے بھی بچائے گا۔ ایک لاکھ 60ہزار ایکڑ زمین کو پانی کے فراہمی کے ساتھ ساتھ 16ہزار ایکٹر اضافی زمین کو بھی زیر کاشت لایاجائے گا۔ پشاور کے شہریوں کو 30کروڑ گیلن پینے کا بھی پانی میسر ہو گااور اس سے 52ارب روپے کا سالانہ فائدہ ہوگا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More