اسلام آباد (ساجد چودھری)پاکستان میں خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس کی وصولی کیلئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور چاروں صوبوں کی ٹیکس اتھارٹیز پنجاب ریونیو اتھارٹی، سندھ ریونیو بورڈ، بلوچستان ریونیو اتھارٹی اور خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی میں مشترکہ سیلز ٹیکس گوشوارہ فارم کاجولائی کے پہلے ہفتے میں اجراکرنے پر اتفاق رائے ہو گیا ،فارم کے اجراکیلئے ایف بی آر اور چاروں صوبوں کی ٹیکس اتھارٹیز میں معاہدے پر دستخط آئندہ ہفتے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پیر کو ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں ممبر ان لینڈ ریونیو ڈاکٹرحامد عتیق کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چاروں صوبوں کی ٹیکس اتھارٹیز کے کمشنروں نے شرکت کی ،ممبر ان لینڈ ریونیو نے ’’ دنیا‘‘ کو بتایا کہ خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کر کے 7فیصد یا5فیصد کرنے اور سیلز ٹیکس ریفنڈ کے تنازعات کو مستقل طور پر ختم کرنے اور وفاقی اور چاروں صوبوں کے خدمات پر جنرل سیلز ٹیکس کے قوانین میں آپس میں ٹکرائو مشکلات کا سبب بن رہا ہے ، قوانین میں کمی کوپورا کرنے کیلئے چاروں صوبوں میں مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں ۔