Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ جیل کیلئے زمین کے حصول کا عمل شروع

اسلام آباد( شبیر حسین سے) راولپنڈی میں ڈسٹرکٹ جیل کے قیام کے لیے زمین کے حصول کا عمل شروع کردیا گیا ہے راولپنڈی ڈسٹرکٹ جیل کے قیام کا مقصدسنٹرل جیل( اڈیالہ )راولپنڈی پر قیدیوں کے بوجھ کو کم کرنا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے وفاقی محتسب کو جمع کیے گئے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت نے سنٹرل جیل (اڈیالہ) راولپنڈی پر قیدیوں کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے راولپنڈی میں سینٹرل جیل قائمکک رنے کامنصوبہ تار ہے جس کے لیے اب باضابطہ طورپر زمین کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے۔ سپریم کورٹ کی دایت پر وفاقی محتسب نے تمام صوبائی حکومتوں کو سفارش کی تھی کہ ملک بھر کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ جیل کا قیام عمل میںلائی جائے وفاقی محتسب کی سفارشات کے مطابق چاروںصوبوں نے ہرضلع میں جیل کے قیام سے متعلق وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کو اپنی عملدرآمد رپورٹجمعکرا دی ہے۔ ایکسپریس کودستیاب رپورٹکے مطابق سندھ کی حکمہ داخلہ نے آگاہ کیا ہے کہ دو اضلاع ٹھٹہ اورشہید بینظیر آباد میں جیل کی تعمیر کا کام جاری ہے جبکہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر کی توسیع کاکام جاری ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More