Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو چار اہداف دیدئیے

اسلام آباد( افتخار چوہدری ) وزیر داخلہ بریگیڈیئر(ر) اعجاز احمد شاہ نے آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقارخان کو پولیس کوحقیقی معنوں میںعوام کاخادم بنانے اوردستیاب وسائل میں بہترین کارکردگی دکھانے سمیت چار اہداف دیدئیے ہیں جن پر وہ ماہانہ پیش رفت کاجائزہ بھی لیا کریں گے۔ ذرائع نے سوموار کوایکسپریس کو بتایا کہ وزیر داخلہ نے پولیس لائنز کے دورے پر پولیس کے اعلیا فسران کااہما جلاس منعقد کیا انہوںنے پولیس کے تمام آپریشنل شعبوں پرآئی جی ،ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی سیکیورٹی، ڈی آئی جی پولیس لائنز اور ایس ایس پی ٹریفک سے تفصیلی بریفنگ لی ہے وزیر داخلہ نے واضح طورپر آئی جی کو احکامات دئیے کہ پولیس کابنیادی فرض لوگوں کے جان ومال کاتحفظ کرتے ہوئے انہین فوری انصاف فراہم کرنا ہے جس پر کسی صورت کمپرومائز نہین ہوگا۔ا نہوں نے آئی جی و دیگر کو حکم دیا کہ کسی بھی وقوعہ کے رونما ہونے کی فوری ایف آئی آڑ درج کی جائے پولیس کے اعلی افسران اپنے ماحت عملہ کے ساتھ اچھے اخلاق کے ساتھ پیش آئے۔ عوام کے ساتھ ناروا رویہ کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ وفاقی پولیس کو ہر سطح پر عوام کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنانا لازمی ہو گا۔ وزیر داخلہ نے اجلاس میں کہا کہ وفاقی پولیس دستیاب وسائل میں رہ کر اپنی درست کارکردگئی کو یقینی بنائے۔ اس وقت ملک معاشی بحران کاشکار ہے لہذااپنے اخراجات کو بھی کم سے کم کیا جائے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More