Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان پر 2 سال میں 27 ارب ڈالر کا بیرونی قرض واجب الادا ، آئی ایم ایف

اسلام آباد( رپورٹ شہباز رانا) آئی ا یم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان میںدو سال مین 27 ارب ڈآلر کا بیرونی قرض واجب ادالا ہو جائے گا قرض کا یہ حجم پاکستان کے مجموعی بیرونی قرضوں کا 27 فیصد ہے واجب الادا قرضوں کا حجم گزشتہ کل ( پیر ) سے آئی ایم ایف کے ساتھ بیل آئوٹ پیکج شروع ہونے والے مذاکرات میںبہت اہمیت رکھتا ہے حکومت اور کچھ نجی سیکٹر کے ماہرین کے جائزوں کے مطابق جاری کھاتوں کے خسارے کو پورا کرنے کے لیے درکار رقم کو شامل کرنے کے بعدپاکستان کواقتصادی بحران سے بچنے کے لئے اگلے دو برسوں میں 46 اور 50 ارب ڈالر کی ضرورت ہوگی۔ 27 ارب ڈآلر کے بیرونی قرضوں کا ذکر پیر کو جاری کردہ آئی ایم ایف کی نئی ریجنل آڈٹلک رپورٹ اپ ڈیٹ میں کیا گیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان واحد علاقائی ملک ہے جسے سب سے زیادہ غیر ملکی قرضہ ادا کرنا ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق رواں برس جون تک قرض کا تناسب جی ڈی پی کے 77 فیصد تک رہنے کی توقع ہے ۔سابقہ دور حکومت کے اختتام پر یہ تناسب 72.5 فیصد تھاآئی ایم ایف کی جانب سے یہ رپورٹ اسی دن جاری کی گئی ہے جس روز پاکستان کے ساتھ ممکنہ بیل آئوٹ پیکج پر مذاکرات شروع ہوئے ہیں ۔قبل ازیں گزشتہ بر س نومبر میں بہت اہم معاملات پر اختلافات کے باعث مذاکرات ناکام ہو گئے تھے تاہم اس بار حکام کو توقع ہے کہ اختلافات دورکرلیے جائیں گے اور     6.5 ارب ڈآلر قرض کے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More