Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

 اسدعمراستعفے کے بعد ای سی سی کا پہلا اجلاس آج،حفیظ شیخ صدارت کرینگے

سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاپہلا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی)سابق وزیرخزانہ اسد عمر کے استعفے کے بعد کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کاپہلا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے ۔ اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا، جس میں پٹرولیم سیکٹر سے ٹیکس وصولیوں کی صورتحال بہتربنانے کیلئے اقدامات پر غورکے ساتھ عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناظر میں پاکستان میں قیمتوں کے تعین کی حکمت عملی، ملک بھر میں ایک ہزار انڈسٹریل اسٹچنگ یونٹس کیلئے ضمنی گرانٹس کی فراہمی اور پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کیلئے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کنسورشیم کے تقرر کی منظوری دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More