لاہور(نمائندہ دنیا)۔پیر افضل قادری نے علالت کے باعث تحریک سے علیحدگی کا اعلان بھی کردیا ۔ پیر افضل قادری نے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میں معذرت خواہ ہوں اور امید ہے کہ تحریک کے ذمہ داران معاشرے کی اصلاح کے لئے کردار ادا کریں گے ۔ پیر افضل قادری نے کہاکہ مملکت خدادا دپاکستان کے آئین و قانون اور تمام اداروں کا احترام کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ قیام امن کے لیے کردار ادا کریں گے ۔ پیر افضل قادری نے کہاکہ پاکستان کے تحفظ کے لئے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے ۔ آئندہ آئین و قانون کی روشنی میں اپنا نقطہ نظر بیان کریں گے جبکہ دہشت گردی اور قتنہ فساد کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔