Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاکستان پوسٹ:ڈاک ترسیل کے ریٹس میں200گنا تک اضافہ

اسلام آباد(ایس ایم زمان) وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان پوسٹ نے ڈاک کی ترسیل کے ریٹس میں 200 گنا تک اضافہ کردیا جس سے محکمے کو سالانہ 10 ارب روپے آمدنی ہونے کی توقع ہے ۔ڈاک ترسیل کے نئے ریٹ کے مطابق پرنٹ پیپر 50 گرام تک کا ریٹ 5روپے سے بڑھاکر10روپے ،250گرام کا 10سے بڑھا کر 20روپے ،1کلو تک کے خط کا 15روپے سے بڑھا کر40روپے ،2کلو تک کا ریٹ 25 روپے سے بڑھا کر 75 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ 20گرام خط کی قیمت 8روپے سے بڑھا کر 20روپے ، 50گرام کی38روپے ، 100گرام کی 50 روپے،500گرام کی 100روپے ،ایک کلو (1000 گرام )140روپے ، ڈیڑھ کلو ڈاک کی قیمت 200روپے ، دو کلو ڈاک کی قیمت 300روپے مقرر کی گئی ہے ،ادھر اوپن یونیورسٹی کی ڈاک کے نئے ریٹ کے مطابق 250 گرام تک کتب کی ترسیل کا ریٹ 10روپے سے بڑھا کر 20 روپے ، ایک کلو گرام کتب کی ترسیل 20روپے سے بڑھا کر 50روپے ، دوکلو کتب 30روپے بڑھا کر 100روپے ،5کلو تک کتب کا ریٹ 70 روپے سے بڑھا کر250روپے ، سات کلو تک کتب کا ریٹ 90روپے سے بڑھا کر 035روپے کردیا گیا ہے ، ڈاک و خطوط کی نئی مقرر کردہ قیمت کے مطا بق 50 گرام خط کی قیمت 5روپے سے بڑھاکر10روپے ،250گرام خط کی قیمت 10سے بڑھا کر 20روپے ،1کلو تک کے خط کی قیمت 15روپے سے بڑھا کر40روپے ،2کلو تک خط کی قیمت25 روپے سے بڑھا کر 75 روپے کر دی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More