Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پولیس نے فیشن سو میں نہیں جانا کہ بار بار وردیاں بدلیں ,آئی جی پنجاب

لاہور(مدثرحسین سے ) آئی جی پنجاب پولیس عارف نواز نے کہا کم وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ہی پولیس کو عام شہریوں کی داد رسی کرنا ہو گی، پولیس نے کسی فیشن شو میں نہیں جانا ہوتا کہ اسکی وردی بار بار تبدیل کر دی جائے ، اہلکار زیتونی رنگ کی یونیفارم ہی پہنیں گے ، فرنٹ ڈیسک مزید بہتر کئے جائینگے تاکہ شہریوں کے مسائل حل ہوں جہاں ضروری ہو وہاں پر سب انسپکٹرز بطورایس ایچ اوز ضرورتعینات کریں ،سب انسپکٹرز کو ایس ایچ اوزتعینات کرنے میں کوئی پابندی نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز نامہ دنیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا شہر یوں کو پولیس یو نیفارم سے کیا غر ض ، وہ تو بغیر رشوت مسا ئل کا حل چا ہتے ہیں ،اگر پولیس کی وردی کو تبدیل کرنے کی ضرورت پڑی بھی تو ہم کوئی اور تجربہ نہیں کریں گے پرانی کا لے رنگ کی یونیفارم کو بحال کر دیں گے ۔ آئی جی کا کہنا تھا پولیس کے پاس گاڑیاں بہت پرانی ہیں لیکن پولیس کو اپنے وسائل میں رہتے ہوئے ہی شہریوں کے مسائل حل کرنے ہیں ہر وقت کم وسائل کا رونا نہ رویا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا اس سے پہلے کیا ہو تا رہا ،وہ ہم نے نہیں سوچنا ۔ میں نے پولیس کو بہتر کرنا ہے ،اگر ہم ایس پی کو آن پے سکیل پر ڈی پی او لگا سکتے ہیں تو تھانوں میں سب انسپکٹرز کو بھی ایس ایچ اوز لگایا جا سکتا ہے تاہم سب انسپکٹرز کو ایس ایچ او لگا نا یا نہ لگا نا متعلقہ افسروں کا کام ہے ،میری طرف سے کوئی پابندی نہیں ۔ آئی جی پنجاب نے معطل ہونے والے 36 ڈی ایس پیز کے حوالے سے کہا ان کی انکوائری ہو رہی ہے جو انکوائری میں بے گناہ ثابت ہو گا، اسکو فوری بحال کرکے نئی پوسٹنگ دے دی جائے گی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More