Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی کے یوم تاسیس نے عوام کو پٹرول بم سے بچالیا

یکم تا پانچ مئی پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی بجائے جی ایس ٹی کی شرح کم کر دی گئی
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) تحریک انصاف کے آج یوم تاسیس کی خوشیوں کو ماند ہونے سے بچانے کیلئے ایک روز قبل ہی پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3روپے سے 14روپے 37پیسے فی لٹرتک اضافہ کو 5مئی تک موخر کیا گیا ہے ، یکم تا پانچ مئی کے دوران پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کی بجائے پانچ دن کیلئے ان پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں کمی کر دی گئی ہے ،ایف بی آر نے پانچ دنوں تک پٹرولیم قیمتیں مستحکم رکھنے کیلئے پٹرول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 15 فیصد کمی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4فیصد کمی،مٹی کے تیل کی قیمت میں7فیصد کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں8فیصد کمی کر دی گئی ہے ، پٹر ول پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کر کے 15فیصد کر دی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے 13فیصد کر دی گئی ہے ، اس طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں 4فیصد کمی کر دی گئی ہے ،مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح17فیصد سے کم کر کے 8فیصد کر دی گئی ہے اس طرح مٹی کے تیل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح میں7فیصد کمی کر دی گئی ہے ، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے کم کر کے 9فیصد کر دی گئی ہے اور اس میں8فیصد کمی کر دی گئی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More