Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سٹیزن پورٹل پر غلط رپورٹ،ڈی آئی جی،اہلکار قصوروار قرار

اے ایس آئی شفیق محسن گرفتار ، فرخ ریاض کیخلاف مقدمہ،پکڑنے کی سفارش
لاہور(مجاہد شیخ سے )پاکستان سٹیزن پورٹل پر غلط رپورٹ بھجوانے والے افسروں کے خلاف انکوائری مکمل کر لی گئی، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید اوردیگرپولیس اہلکاروں کو قصور وار قرار دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز شا ہ نے انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کو ارسال کردی ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن انعام وحید کونگرانی ٹھیک نہ ہونے پر نوٹس دیا جائے گا۔سی سی پی آفس میں موجود کمپیوٹر سیکشن کے انچارج نے رپورٹ پورٹل پر اپلوڈ کی تھی ۔انکوائری رپورٹ میں سابق انچارج انویسٹی گیشن مناواں فرخ ریاض کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کی سفارش کی گئی ۔فرخ ریاض نے متاثرہ خاتون کودھمکیاں دیں ،آواز ریکارڈ کرکے اسے ہراساں کیا۔اے ایس آئی شفیق محسن کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ،اے ایس آئی نے تفتیش کے بہانے متاثرہ خاتون سے 20 ہزار روپے رشوت وصول کی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More