Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب میں بھی لیگی ارکان حمزہ شہباز کو چیئرمین پی اے سی بنانے پر خاموش

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی پی اے سی چیئرمین شپ خطرے میں پڑگئی
لاہور (اخلاق باجوہ سے ) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کی پی اے سی چیئرمین شپ خطرے میں پڑگئی،وفاق میں چیئرمین پی اے سی کی تبدیلی کے بعد پنجاب میں بھی لیگی ارکان نے حمزہ شہباز کو چیئرمین بنانے کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی۔ بلدیاتی بل پر اپوزیشن کی ناقص حکمت عملی پر نواز شریف بھی حمزہ شہباز سے ناراض ہو گئے ۔ذرائع نے بتا یا ہے کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن لیڈر کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے مطالبے سے پیچھے ہٹ سکتی ہے ۔وفاق میں شہباز شریف کی جگہ رانا تنو یرکو چیئرمین بنانے کے بعد پنجاب میں بھی ن لیگ کا نظرثانی کرنے کا امکان ہے ۔اپوزیشن لیڈر کے رویے سے اکثر لیگی ارکان بھی نالاں ہیں،وہ شکوہ کرتے ہیں کہ حمزہ شہباز شریف حکومت مخالف مہم میں مصلحت کا شکار ہیں وہ اسمبلی بزنس میں دلچسپی لیتے ہیں اور نہ ہی پارلیمانی معاملات میں ۔ ذرائع کے مطابق احمد خان، خواجہ سلمان رفیق اور ندیم کامران کے متبادل نام چیئرمین پی اے سی کے طور پر سامنے آسکتے ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More