Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سرکاری زمین پر تعمیر ہونے والا مدرسہ حکومت کا ہوگا سپریم کورٹ

حکومت کی جامعہ حفصہ کی تعمیرکیلئے پلاٹ دینے کی یقین دہانی،مسجدبارے درخواست کامعاملہ بعدمیں دیکھاجائیگا:عدالت
اسلام آباد(سپیشل رپورٹر)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جامعہ حفصہ کی تعمیر اور زمین دینے کی یقین دہانی پر لال مسجد آ پریشن از خود نوٹس کیس نمٹا دیا،عدالت نے قرار دیا کہ لال مسجد کے بارے آئینی درخواست کا معاملہ بعد میں دیکھا جائے گا۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے از خود نوٹس کیس کی سماعت کی،اٹارنی جنرل نے کہا کہ حساس معاملہ ہونے کے باعث سربمہر رپورٹ جمع کرارہا ہوں ۔جسٹس گلزار احمد کے استفسارپر اٹارنی جنرل نے کہا200 گز کا پلاٹ جامعہ حفصہ کی تعمیر کیلئے دیا جائے گا جوحکومتی ملکیت ہوگا، جسٹس گلزار احمد نے کہا سرکاری زمین پر تعمیر ہونے والا مدرسہ حکومت کا ہوگا، جب پلاٹ حکومت دے رہی ہے تو پھر کنٹرول بھی حکومت کا ہی ہو گا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ زمین اور تعمیر کی یقین دہانی کے بعد کیس چلانے کا مقصد نہیں رہتا۔ وکیل لال مسجدکے اعتراض پرجسٹس گلزار احمد نے کہا کیس نمٹا چکے ہیں لیکن آپکے ایشوز کو بعد میں سن لیں گے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More