Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب حکومت کا افسروں سے لی گئی 22گاڑیاں نیلام کرنیکا فیصلہ

لاہور(انور حسین سمرائ) پنجاب حکومت نے سابق حکمرانوں کے چہیتے اور منظور نظر بیوروکریٹس سے عدالتی حکم پر واپس لی گئی 38لگژری و بلٹ پروف گاڑیاں میں سے 22 کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ روزنامہ 92نیوز کی تحقیقات کے مطابق پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر پنجاب کی پبلک سیکٹر کمپنیوں اور اداروں میں تعینات بااثر بیوروکریٹس کے زیر استعمال 9بلٹ پروف سمیت 38لگژری گاڑیاں مئی -جون 2018میں واپس لی تھیں۔ یہ گاڑیاں پبلک سیکٹر کمپنیوں میں تعینات بیوروکریٹس راشد لنگڑیال، احد خاں چیمہ، نجم شاہ، علی جان سمیت سابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کے معتمد خاص بیوروکریٹس نے متعلقہ پالیسی کو نظر انداز کرکے اپنے استعمال کیلئے 2014 کے بعد خریدی تھیں۔ ان گاڑیوں میں لینڈ کروزر، پراڈو، ڈبل کیبن ویگو اور دیگر بلٹ پروف لگژری فور ویل گاڑیاں شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے صوبائی وزیر قانون بشارت راجہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس نے کل 38گاڑیوں میں سے 22 گاڑیاں کھلی نیلامی میں نیلام کرنے کی منظور ی دی ہے ۔ باقی بچنے والی 9 بلٹ پروف گاڑیوں سمیت 16گاڑیوں کو سیکورٹی ڈیوٹی برائے جج صاحبان اور وی وی آئی پیز ڈیوٹی کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ پنجاب حکومت کی نیلام کی جانے والی گاڑیوں کی پرائس اسیسمنٹ کمیٹی نے تخمینہ قیمت کا تعین بھی کردیا ہے ۔ پنجاب حکومت کے ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ نیلامی کیلئے میڈیا میں جلد اشتہار بھی دیا جارہا ہے اور یہ گاڑیاں وزیر اعظم کے سادگی کے وژن اور کفایت شعاری پالیسی کے تحت نیلام کی جارہی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More