Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

حکومت مسعود اظہر، آئی ایم ایف معاملہ پر اعتماد میںلے : پی پی

اسلام آباد (وقائع نگار )اپوزیشن نے آئی ایم ایف سے قرض لینے پر ایوان بالا کواعتمادمیں لینے کامطالبہ کردیا، وزیر مملکت ریونیوحماد اظہرنے کہا پیپلزپارٹی 7مرتبہ اور مسلم لیگ بھی آئی ایم ایف پروگرام میں گئی مگر ایک مرتبہ بھی ایوان کو اعتماد میں نہیں لیاگیا، سینٹکااجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا، محسن عزیزنے کہا خامیوں کے باوجود اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو کھولا گیا جس سے سٹاف اور عوام کو مشکلات کا سامنا ہے ، پبلک ٹرانسپورٹ بھی نہیں جاتی ہے ، وزیرایوی ایشن غلام سرورخان نے کہاائیر پورٹ کو 35ارب میں بنانا تھا مگر 100ارب سے زائد خرچ ہونے کے باوجود کام مکمل نہیں ہوا منصوبے کا فرانزک آڈٹ کرینگے ، شیری رحمان نے کہاخفیہ طور پر آئی ایم ایف کی شرائط کو تسلیم کیاجارہاہے ۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ آئی ایم ایف سے جومعاہدہ ہوگااسے قومی اسمبلی و سینٹکی قائمہ کمیٹی میں لے کرآئیں گے ، اسی دوران چیئرمین سینٹنے افغانستان کی طرف سے دہشتگروں کے حملہ میں شہید 3جوانوںکی دعا کیلئے کارروائی روکی ، سینیٹر مشتاق احمد نے دعا کرائی، وزیرمملکت علی محمد خان نے کہاپاکستان کے خلاف ففتھ جنریشن وار لڑی جارہی ہے ، آرمی کے ترجمان کے ساتھ قوم کوکھڑا ہوناہوگا، رضا ربانی نے کہا وزیرخارجہ کو مسعود اظہر کے معاملہ پر ایوان کو اعتماد میں لینا چاہیے ،آئی ایم ایف کے معاہدے پر ایوان کو اعتماد میں نہ لیا گیا تو تسلیم نہیں کرینگے ، وفاقی وزرا نے وقفہ سوالات میںبتایا پی آئی اے میں سابق دورمیں کرپشن ہوئی مشاہد اﷲ نے کہا ایک ارب درخت لگے ہوتے تو پشاور میں جون میں بھی برف باری ہوتی۔ مزید برآں5 سال میں بیرون ملک پاکستانی مشنز میں تنخواہوں کی مد میں اخراجات کی تفصیلات ایوان میں پیش کر دی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More