Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کی جگہ ن لیگ نے راناتنویر کو چیئرمین پی اے سی نامزدکردیا، خواجہ آصف پارلیمانی لیڈر مقرر

اسلام آباد( خبر نگار خصوصی، این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اور پارلیمانی لیڈر تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کے مطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے موجودہ حالات میں پارٹی قائد نواز شریف سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا تھا جس پر نواز شریف نے رانا تنویر حسین کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین اور خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا ۔ انہوں نے کہاکہ شہباز شریف شروع سے ہی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بننے کے خواہاں نہیں تھے جبکہ انہوں نے متحدہ اپوزیشن اور پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اصرار پر عہدہ قبول کیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنما شاہد خاقان عباسی نے خواجہ آصف کو پارلیمانی لیڈر نامزد کیا جس کی منظوری پارلیمانی پارٹی نے دیدی۔ پارلیمانی پارٹی نے رانا تنویر کو چیئرمین پی اے سی مقرر کرنیکی بھی منظوری دی ۔ اس حوالے سے سپیکر کو چیئرمین پی اے سی کی تبدیل کا لکھا جائے گا جس کے بعد سپیکر آفس نئے چیئرمین کے تقرر کا نوٹیفکیشن جاری کریگا۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف متحرک اور سینئر ترین پارلیمنٹیرین ہیں، انہیںپارلیمانی لیڈر شہباز شریف کی خواہش بنایا جا رہا ہے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کی خبریں بے بنیادہیں،قائدحزب اختلاف شہبازشریف ہی ہیں۔ شہباز شریف نے نوازشریف کی مشاورت سے ہی پارلیمانی لیڈر اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی منظوری دی ۔ این این آئی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومت صحیح طریقے سے ایوان چلائے تو کسی تحریک کی ضرورت نہیں،حکومت بتادے این آر او کیا ہوتا ہے ؟کیا حکومت این آر او دے سکتی ہے ؟ وزیر اعظم میں ہمت ہے تو ٹویٹکر کے امریکہ سے پوچھ لے کہ افغانستان نے کیسے پاکستان پر حملہ کیا؟۔ خواجہ آصف نے کہا مہمند ڈیم کا منصوبہ نواز شریف کے دور حکومت میں بنایا گیا ، ٹینڈر کا اشتہار ہمارے دور حکومت میں دیا گیا، گزشتہ حکومت کے منصوبوں پر اپنی تختی لگانے کی روایت چل رہی ہے ، ڈیم کا افتتاح سیاسی ڈرامہ ہے ۔احسن اقبال نے کہا نہ صرف مہمند بلکہ دیامیر اور بھاشا ڈیم کا کریڈٹ بھی ن لیگ کو جاتا ہے ،ثاقب نثار نے بھی ڈیموں پر سیاست کی اور اپنی ذاتی تشہیر کی۔انہوںنے کہا پنجاب میں عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا تھا لیکن ہمیں حکومت قائم کرنے نہیں دی گئی، عوام کا مینڈیٹ چھین کر نااہل لوگوں کو صوبے پر مسلط کر دیا گیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More