Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مانیٹرنگ فورس میں بھرتی ریٹائرڈ فوجیوں کو مروجہ مراعات نہ مل سکیں

اسلام آباد(اظہر جتوئی)محکمہ تعلیم پنجاب میں چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس میں تعینات پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر ملازمین کے مساوی مستقل پے سکیل اور تمام مروجہ مراعات نہ ملنے کاانکشاف ہوا ہے ،لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجودصوبائی حکام ملازمین کو حقوق دینے سے اجتناب کررہے ہیں،وزیر اعظم پاکستان کو ایجوکیشن مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوشن اسسٹنٹ خانیوال سمیت پنجاب بھر کے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں نے درخواست کی ہے کہ چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس کے 910 اہلکار 2004 سے پنجاب بھر کے 52394 سکولوں کی مانیٹرنگ کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،انکی وجہ سے سینکڑوں غیر قانونی زیر قبضہ سکولوں ،غیر قانونی تنخواہ لینے والے اساتذہ،نان پروفیشنل ٹیچنگ سٹاف کو منظر عام پر لایا گیااور طلبا کی حاضری یقینی بنائی گئی،علاوہ ازیں رمضان بازار،سکیورٹی ،ہیلتھ سیکٹر اینڈ ریفارمز پروگرام،چیف منسٹر فوڈ سٹمپ اور ویٹ بورڈنگ میں کئی سالوں سے بلامعاوضہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ملازمین نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود چیف منسٹر مانیٹرنگ فورس میں تعینات پاک فوج کے ریٹائرڈ ملازمین کو دیگر ملازمین کے مساوی مستقل پے سکیل اور تمام مروجہ مراعات نہیں دی جا رہی، اس نا انصافی کا نوٹس لیا جائے اور ہائیکورٹ کے حکمنامہ پر عملدرآمد کرایا جائے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More