Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فیٹف جائزہ اجلاس کیلئے حکمت عملی تیار،آج کابینہ میں پیش ہوگی

اسلام آباد(ساجدچودھری)وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت اجلاس میں 15-16 مئی کو چین کے شہر چینگ ڈو میں پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے مابین ہونے والے جائزہ اجلاس کیلئے حکمت عملی کی منظوری دے دی گئی ہے جس کی منظوری آج وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ اس حکمت عملی کا اہم حصہ کالعدم تنظیموں پر پابندی عائد کرنے کا ہے جس کی رپورٹ فیٹف کے سامنے پیش کی جائے گی۔ سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاگہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس کو حکمت عملی کے مختلف پہلوئوں پر بریفنگ دی اور اپنی سفارشات پیش کیں۔ اجلاس میں شریک ایک ذریعے نے بتایا کہ اینٹی ٹیررازم ایکٹ میں ترمیم کیلئے مسودہ قانون کی اصولی منظوری بھی دی گئی جس کی حتمی سمری آج وفاقی کابینہ میں پیش کی جائے گی، اس سمری کی منظوری کے ساتھ ہی جیش محمد اور اس کے ماتحت اداروں پر پابندی عائد کر دی جائے گی اور ان کے اثاثہ جات کو قومی تحویل میں لے لیا جائے گا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More