Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی پیک کے تحت 12خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کی حکمت عملی تیار

اسلام آباد( تنویر ہاشمی )سی پیک کے تحت 12 خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کرنےکی حکمت عملی مرتب کی گئی ہے جن میں سے پہلے مرحلے میں 7اور دوسرے مرحلےمیں پانچ اقتصادی زونز تعمیر کیے جائیں گے، ذرائع کے مطابق آئندہ دوبرسوں میں چار خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر کی جائیگی سب سےپہلے خیبر پختونخوا میں رشکئی اقتصادی زونز تعمیر کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق خصوصی اقتصادی زونز کی تعمیر میں تاخیر کی متعدد وجوہات ہیں جن میں گیس ، پانی ، بجلی اور دیگر سہولیات کی بروقت فراہمی کا نہ ہونا ہے،مشیر امورتجارت عبدالرزاق دائود کے مطابق بہت سی چینی کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں اور پاکستان میں منتقلی کےبعد نہ صرف پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان میں روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا ہونگے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More