Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی حکومت کا پلاننگ کمیشن کا نیا ڈپٹی چیئرمین لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(مہتاب حیدر)پی ٹی آئی حکومت نے پلاننگ کمیشن کا نیا ڈپٹی چیئرمین لانے کا فیصلہ کیا ہے ،وفاقی کابینہ نے منگل کے روزرولز آف بزنس کی منظوری دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کے اختیارات وزیر منصوبہ بندی کے تحت کرنے کی منظوری دیدی،بہت سے نام اس پوزیشن کیلئے زیر غور ہیں،جن میں ڈاکٹر اشفاق حسن کا نام سب سے اوپر نظر آر ہا ہے،پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کو وزرات منصوبہ بندی کے کنٹرول میں دینے کے بعد بجٹ سے کچھ عرصہ قبل ہی حکومت نے مناسب ہوم ورک کے بغیر یہ فیصلہ کیا ہے،اب پلاننگ کمیشن کے رولز آف بزنس تبدیل کردیئے گئے ہیں،مخدوم خسرو بختیار کے پاس وفاقی وزیر پلاننگ کیساتھ ساتھ ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن کا عہدہ بھی موجود ہے،ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کے اختیارات میں شامل ہے کہ وہ سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹے کے اجلاس کی صدارت کرے ،جسمیں ترقیاتی منصوبوں اور میکرو اکنامک اہداف کی منظوری دی جاتی ہے،جبکہ وزیرکی ایک علامتی اہمیت ہی رہ جاتی ہے،چنانچہ کابینہ نے وزیر کو مزید اختیارات دینے کی منظوری دیدی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More