Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

نئے پاکستان میں ملکی برآمدات کا 25 ارب ڈالر کا ٹارگٹ پورا نہیں ہوگا

اسلام آباد (حنیف خالد) آل پاکستان بیڈ ویئر ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر شبیر احمد نے کہا ہے کہ نئے پاکستان سے بزنس کمیونٹی کو بہت توقعات تھیں لیکن نو مہینے میں کوئی نتیجہ سامنے نہیں آرہا۔ مشیر تجارت و ٹیکسٹائل، پیداوار، صنعت عبدالرزاق دائود نے یہ خوشخبری سنائی تھی کہ 30 جون 2019 تک ملکی برآمدات 25 ارب ڈالر سے زائد ہوں گی مگر یہ درست ثابت نہیں ہو رہا کیونکہ 30 اپریل 2019 کی درآمدات و برآمدات کے جو سرکاری اعدادوشمار آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں کامرس ڈویژن اعلان کرنے جارہا ہے وہ حوصلہ افزا نہیں ہوں گے دس مہینوں کی برآمدات کم وبیش اٹھارہ ارب ڈالر کی ہوں گی اس طرح مئی اور جون 2019 کے دو مہینوں میں پاکستان کی ایکسپورٹس مزید 7 ارب ڈالر ہونا ناممکن ہے۔ وہ منگل کو جنگ کو خصوصی انٹرویو دے رہے تھے۔ ایسوسی ایشن کے کئی برسوں سے چیئرمین چلے آنے والے شبیر احمد نے مزید کہا کہ رمضان المبارک میں پروڈکشن ویسے ہی کم ہو رہی ہے جبکہ ملکی صنعتوں کے پاس ایکسپورٹ ایبل سرپلس غیر معمولی طور پر زیادہ ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More