Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

وفاقی کابینہ، پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ درست قرار دیدیا،اندرونی کہانی 

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر نیو زرپورٹر) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ وفاقی کابینہ نے عوام کا احتجاج مستردکرتے ہوئے ای سی سی کا فیصلہ درست قرار دیدیا ۔ گزشتہ ہفتے وفاقی کا بینہ بالخصوص وزیر اعظم نے اوگرا کی جانب سے ناروا اضافے پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی اور معاملہ ای سی سی کو ریفر کر دیا گیا تھا مگر گزشتہ روزوفاقی کابینہ نے قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا فیصلہ درست قرا دیدیا۔ ای سی سی نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بوجھ عوام پرڈالنے کی منظوری تین مئی کو دی تھی ۔ای سی سی ارکان نے قیمتوں میں اضافے پر اختلافی نوٹ نہیں دیا۔ ای سی سی نے اتفاق رائے سے پیٹرول مہنگا کرنے کا فیصلہ دیا۔ای سی سی ارکان نے اوگرا کی تجاویز سے اتفاق کیا۔ای سی سی نے فوری طور پر عوام پر بوجھ ڈالنے کا فیصلہ دیا۔ای سی سی نے عوام پر بوجھ ڈالنے کیلئے کابینہ اجلاس کا انتظار نہ کرنے کا فیصلہ دیا۔ای سی سی ارکان میں شیخ رشید, مراد سعید, خسرو بختیار، عمر ایوب،بد الرزاق داؤد شامل ہیں ۔وفاقی کابینہ نے ای سی سی کے 3 مئی کے فیصلوں کی سات مئی کو توثیق کردی حالانکہ اضافہ پہلے ہی کیا جا چکا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More