Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پارلیمنٹ حملہ کیس سننے والے جج کوثر عباس زیدی کواو ایس ڈی بنا دیا گیا

اسلام آباد(لیڈی رپورٹر)انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی کوعہدے سے ہٹا کر او ایس ڈی بنا دیا گیا ۔ وہ وزیراعظم عمران خان کیخلاف پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس اور بیرسٹر فہد قتل کیس کی سماعت کر رہے تھے ۔ سید کوثر عباس زیدی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ممبرانسپکشن ٹیم کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر جاری ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی بطور آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد ہائیکورٹ میں خدمات انجام دیں گے ۔ سید کوثر عباس زیدی کی جگہ تعیناتی کے منتظر سید احتشام علی کو ممبر انسپکشن ٹیم کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More