Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گزشتہ سال جعلی دستاویزات پر38کمپنیوں کوحج کوٹہ ملنے کاانکشاف

اسلام آباد ( جہانگیر منہاس) وزارت مذہبی امور میں پرائیویٹ حج سکیم کے تحت ٹورز آپریٹرز کو جعلی دستاویزات پر حج کوٹہ فراہم کرنے کا سیکنڈل سامنے آیا ہے ۔ وزارت کی بیوروکریسی نے گزشتہ سال حج کے دوران38 کمپنیوں کو عمرہ تجربے کی جعلی دستاویزات پر حج کوٹہ الاٹ کیا ۔ان حج کمپنیوں کے مالکان نے وزارت مذہبی امور کی بیوروکریسی کے ساتھ مالی ساز باز کر کے عمرہ تجربے کے جعلی لیٹرز پیش کئے تھے جسے ا ٓڈٹ فرم نے منظور کرتے ہوئے انہیں کوٹہ کے حصول کیلئے اضافی نمبرز جاری کر دیئے جسکی بنیاد پر 38 حج کمپنیوں کو کوٹہ الاٹ کر دیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جن حج کمپنیوں نے کوٹہ کے حصول کیلئے گزشتہ سال جعلی دستاویزات لگائی تھیں ان سے متعلق سعودی سفارتخانے نے لا علمی کا اظہار کیا ۔ ذرائع نے انکشاف کیا کہ جن حج کمپنیوں کو جعلی دستاویزات پر حج کوٹہ دیا گیا تھا، وزارت مذہبی امور حکام نے ان کمپنیوں سے متعلق رواں حج آپریشن میں نوٹس لیا ہے اور ان کیخلاف کارروائی کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حج ٹورز آپریٹرز کی تنظیم ( ہوپ) کے بعض عہدیدار بھی اس عمل میں شریک ہیں جن کا وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق نے نوٹس لیا ہے اور حج کوٹہ کی الاٹمنٹ کے عمل کو شفاف بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حج آپریشن کو شفاف بنانےاور حج کمپنیوں کو کوٹہ کی الاٹمنٹ کیلئے نیا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More