Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عام انتخابات کو9ماہ گزر گئے آر ٹی ایس میں نتائج ڈالنے سے روکنے کی رپورٹ نہ مل سکی

اسلام آباد (ملک سعیداعوان ) عام انتخابات کو9 ماہ گزر گئے ہیںلیکن مشکوک آواز میں ریٹرننگ افسران کو میسج کرنے والے شخص سے متعلق ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ موصول نہیں ہو سکی ۔مشکوک شخص کی جانب سے آرٹی ایس کے تحت نتائج بھیجنے سے منع کیا گیاتھا ۔عام انتخابات میں پولنگ کے روزالیکشن کمیشن سے کسی شخص نے پریزائیڈنگ افسروں کووائس میسج بھیجا تھا کہ وہ براہ راست ریٹرننگ افسران کو نتائج دیں اور آرٹی ایس کے ذریعے نتائج بھیجناروک دیں ۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح سے پریس کانفرنس میں رپورٹ سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ تاحال رپورٹ موصول نہیں ہو ئی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More