Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گلگت ،صنعتوں کے قیام پرانکم ٹیکس چھوٹ میں توسیع کاامکان

سیاحتی پیکیج پربھی غور،سرمایہ کاروں کوراغب کرنے کیلئے مختلف سفارشات تیار
اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)گلگت بلتستان میں صنعتوں کے فروغ کیلئے آئندہ بجٹ میں سرمایہ کاروں کو آمدن پر ٹیکس چھوٹ میں مزید 5 سال کی توسیع کا امکان ہے ۔ گلگت بلتستان میں صنعتوں کے قیام پر سرمایہ کاروں کو آمدن پر ٹیکس کی 5 سالہ چھوٹ کی مدت 30 جون 2019 کو ختم ہوگی ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے یکم جولائی 2014 کو گلگت بلتستان میں صنعتوں کے قیام پر انکم ٹیکس کی چھوٹ دی تھی۔ اس کے ساتھ وزیراعظم کی خواہش پر سیاحتی پیکیج پر بھی غور کیا جارہا ہے جس میں گلگت بلتستان سرفہرست ہے ۔ اس کے تحت گلگت بلتستان میں سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو انکم ٹیکس کی چھوٹ دی جائے گی۔ واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں قیام امن کے بعد سیاحتی سرگرمیوں نے ایک بار پھر زور پکڑنا شروع کردیا ہے اور دنیا کے بہترین سیاحتی اداروں کی ٹیموں نے گلگت بلتستان اور پاکستان کے دیگر سیاحتی مراکز کا دورہ کرکے سہولیات کا جائزہ لیا ہے ۔ وزیراعظم کی ٹاسک فورس برائے ٹورازم نے بھی سیاحتی انفراسٹرکچر کی ترقی کیلئے سرمایہ کاری کے نئے مواقع کی نشاندہی کی ہے اور سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے مختلف سفارشات تیار کی ہیں جس کے تحت سرمایہ کاروں کو انکم ٹیکس چھوٹ دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More