Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پاک بھارت اعلیٰ سطح ملاقاتوں کا سلسلہ پھر شروع ہوگیا 

لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان اور بھارت کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے پاکستان کے خارجہ سیکرٹری سہیل محمود سے ملاقات کی ہے۔ ذرائع کے مطابق 30منٹ سے زائد جاری رہنے والی اس ملاقات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت کی گئی ، خصوصاً کرتار پور راہداری کھولے جانے کے سلسلے میں دونوں کے درمیان ہونے والی گفتگو مثبت رہی اور دونوں نے اہم امور پر مشاورت بھی کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں کئی دیگر امور بھی زیر بحث رہے۔ سہیل محمود خارجہ سیکرٹری بننے سے قبل بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر کے طور پر تعینات رہے ہیں اور ان کے دور میں پاک بھارت تعلقات کی بہتری کے لئے بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے ساتھ تسلسل کے ساتھ ملاقاتیں جاری رہتی تھیں۔ سہیل محمود کے خارجہ سیکرٹری بننے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر نے ان سے ملاقات کے لئے خط لکھا تھا لیکن سہیل محمود کی مصروفیت کے باعث ملاقات طے ہونے میں کافی
تاخیر ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More