Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ کی نفسیاتی حد عبور کر گئی

اسلام آباد (حنیف خالد) 1947ء کے بعدسے پہلی بار سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں رجسٹر کمپنیوں کی تعداد ایک لاکھ تک پہنچ گئی ہے ایس ای سی پی جو اٹھارہ سال قبل معرض وجود میں آیا تھا اس کے آغاز کے بعد 9 مئی 19 کو ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیوں، پبلک لمیٹڈ کمپنیوں، فارن کمپنیز، نان پرافٹ ایسوسی ایشنز، ایل ایل پی (LIABILITY PARNTNERSHIP) سنگل ممبر کمپنیوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ کی نفسیاتی حد کو کراس کر گئی۔ ایس ای سی پی چند روز میں اپنے اس سنگ میل کو عبور کرنے کے لئے سیمینار منعقد کرے گا رجسٹرڈ پرائیویٹ کمپنیوں کا تناسب 73 فیصد سے زیادہ ہے باقی دوسری مذکورہ کیٹگریوں کی کمپنیاں ہیں 30 اپریل 2019ء تک ایس ای سی پی کے پاس رجسٹرڈ کمپنیوں کی تعداد 99 ہزار 291 تھی۔ ایس ای سی پی نے پاکستان میں کاروبار کرنے کی لاگت (COST OF DOING BUSINESS) کم کرنے کے لئے جو اصلاحات نافذ کی ہیں اسکے نتیجے میں کمپنیوں کی رجسٹریشن کی رفتار تیزی سے بڑھنے لگی ہے ان اصلاحات کے ذریعے ایس ای سی پی نے رجسٹریشن فیس کم کی ہے۔ این ٹی این جنریشن اور کمپنی انکارپوریشن کی ون ونڈو سہولت فراہم کی ہے۔ سیکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں 1460 کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں ان میں سے بڑی تعداد میں کمپنیاں 30 اپریل 2019ء کے آخری دن چار گھنٹوں میں رجسٹر کی گئیں آل ٹائم ریکارڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے 73 فیصد پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنیاں 24 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں3فیصد پبلک آن لمیٹڈ کمپنیاں ، غیر ملکی کمپنیاں، لمیٹڈ LIABILITY پارٹنر شپ ہیں۔ ٹریڈنگ سیکٹر کی 260 پرائیویٹ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں ان میں 174 آئی ٹی 163 کنسٹرکشن 154 ٹورزم 81 سٹیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ 67 فوڈ اینڈ بیوریجز 61 مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزمنٹ کی 42 تعلیم کے شعبے کی 41 کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ کی 38 ٹیکسٹائل کی 33 کمپنیاں اپریل 2019ء میں رجسٹریشن حاصل کرنے والی 1460 کمپنیوں میں شامل ہیں۔ 95 فیصد کمپنیوں نے آن لائن رجسٹریشن حاصل کی انجینئرنگ کمپنیوں کی تعداد 30 ٹرانسپورٹ کی 26 ہیلتھ کمپنیز کی 25 فارما سیوٹیکلز اور فیول انرجی کی اکیس اکیس کمپنیاں، کان کنی کی 20 کمپنیاں کاسمیٹکس اور ٹائیلریز کی 16 کیمیکلز کی 15 براڈ کاسٹنگ پیپر اور پیپر بورڈ کی چودہ چودہ کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ 13 کیبل اور الیکٹرک گڈز کی کمپنیوں نے رجسٹریشن حاصل کی دوسرے سیکٹروں میں 79 کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔ 66 کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری رپورٹ ہوئی ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا تعلق کینیڈا، چین، ڈنمار ک، جرمنی، اردن، جنوبی کوریا، نیدر لینڈ، نائیجریا، ناروے ، عمان، سعودی عرب، سنگا پور، ترکی، یو اے ای، برطانیہ، یوکرائن اور امریکہ سے ہے۔ لاہور میں 406 اور 311 کراچی میں کمپنیاںرجسٹرڈ کی گئیں۔ پشاور، گلگت بلتستان، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر رجسٹریشن دفاتر میں بالترتیب اکاسی، اٹھاون، اڑتیس، اڑتیس، اکیس اور چھ کمپنیاں رجسٹر کی گئیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More