Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پنجاب: جماعت الدعوۃ و ملحقہ تنظیم کی 500 سے زائد جائیدادیں ضبط 

لاہور(شیر علی خلطی) پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی 500سے زائد جائیدادیں ضبط کرلی ہیں۔دی نیوز کو معلوم ہوا ہےکہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب بھر میں کالعدم جماعت الدعوۃ اور اس کی ملحقہ سماجی فلاحی تنظیم فلاح انسانیت فائونڈیشن کی 500سے زائد جائیدادیں ضبط کی جاچکی ہیں۔محکمہ داخلہ پنجاب میں موجود ذرائع نے دی نیوز کو بتایا ہےکہ پنجاب کے 36اضلاع میں جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فائونڈیشن کی مختلف جائیدادیں بشمول اسکولز، کالجز، اسپتال،دسپینسریز، مدارس، ایمبولینسز و دیگر حکومت پنجاب نے اپنی تحویل میں لےلی ہیں، ان جائیدادوں کے انتظامی معاملات ضلعی انتظامیہ کے ذمہ ہے۔ ذرائع کا کہناہےکہ حکومت کالعدم تنظیم کے ارکان پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ انہیں اس تنظیم کا نام لیکر براہ راست یا بالواسطہ، اندرون و بیرون ملک سے فنڈز جمع کرنے سے روکا جاسکے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More