Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ضم قبائلی اضلاع میں انتخابات فوج کی زیر نگرانی کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد (ملک سعیداعوان ) خیبر پختونخوا (سابق فاٹا) کی 16عام نشستوں پر سکیورٹی خدشات کے باعث پاک فوج کی زیرنگرانی انتخابات کروائے جائیں گے ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا ہے کہ سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کی 16 نشستوں پر انتخابات فوج کی زیر نگرانی کروانے کا فیصلہ کیا ہے یہ فیصلہ فاٹا میں امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے ۔ خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے سابق قبائلی علاقہ جات کے 16حلقوں میں صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے شیڈول جاری کیا تھا ۔ جس کے مطابق 16حلقوں کے لئے پولنگ 2 جولائی کو ہوگی۔ شیڈول کے مطابق پی کے 100 سے پی کے 115 تک کے 16 انتخابی حلقوں میں انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نامزدگی 7 مئی کو ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جاری کرنا شرو ع کردئے تھے ۔ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کی 16نشستوں پر انتخابات کروانے کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ الیکشن کمیشن نے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور اور انتخابی قانون کے تحت ان حلقوں میں پوسٹنگ اور ٹرانسفر پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ کوئی بھی حکومتی شخصیت یا منتخب نمائندے جن میں لوکل گورنمنٹ کے نمائندے بھی شامل ہیں پولنگ تک کوئی بھی ترقیاتی سکیم کا اعلان نہیں کر سکیں گے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More