Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پیپلزپارٹی کی پولیس ایکٹ2002ء پرمتحدہ سے خفیہ مشاورت

کراچی(ایس ایم امین )پولیس ایکٹ2002ء پر ڈیڈلاک کے خاتمہ کیلئے پیپلزپارٹی نے بیک ڈورڈپلومیسی کے تحت ایم کیوایم سے مشاورت شروع کردی ہے ،پیپلزپارٹی کی مئیرکراچی کوبطوررکن پبلک سیفٹی کمیشن میں شامل کرنے کی نئی چال سے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کا اتحاد خطرے میں پڑگیاہے ،پولیس ایکٹ 2002کے تحت آئی جی کے اختیارات اورپبلک سیفٹی کمیشن کے ڈھانچہ پرحکومت اوراپوزیشن اپنے اپنے موقف پرڈٹ گئے ہیں۔پولیس ایکٹ 2002 پرڈیڈلاک کے خاتمہ کے لئے حکومت اوراپوزیشن کی تیسری بیٹھک بھی ناکام ہوگئی ہے جبکہ پبلک سیفٹی کمیشن کے بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل اورمتناسب نمائند گی پربھی مشاورت آگے نہیں بڑھ سکی ۔دوسری جانب حکومتمشاورت 15 مئی تک مکمل کرکے ترمیمی بل کورواں اجلاس میں منظورکرانے کے لئے سرگرم ہوگئی ہے ۔معتمدترین ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے پولیس ایکٹ 2002 پرڈیڈ لاک کے خاتمہ کے لئے اپوزیشن جماعتوں کوتقسیم کرنے کے فارمولے پرعمل شروع کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جمعے کے اجلاس میں پبلک سیفٹی کمیشن میں حکومت اوراپوزیشن کویکساں نمائندگی دینے کا مطالبہ کیاہے جبکہ حکومت مجوزہ 13 رکنی پبلک سیفٹی کمیشن میں اپنے 3ارکان اوراپوزیشن کے 2ارکان شامل کرنے اورمئیرکراچی کوبطوررکن پبلک سیفٹی کمیشن میں شامل کرنے کی تجویزپیش کی ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More