Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

فارماکمپنیوں کا 395 ادویات کی قیمتیں کم کرنے سے انکار

اسلام آباد(خبر نگار خصوصی)وفاقی سیکرٹری صحت نے کہا ہے وزیراعظم کے نوٹس کے بعد ڈریپ نے 395 ادویات کی قیمتیں کم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے تاہم دواساز کمپنیوں نے 395 ادویات کی قیمتوں میں کمی کرنے سے انکار کر دیااور سندھ ہائیکورٹ سے سٹے لے لیا،سندھ ہائیکورٹ نے گزشتہ ماہ دواساز کمپنیوں کی اپیل مسترد کر دی ۔سینٹ قائمہ کمیٹی برائے صحت کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاادویات کی قیمتوں میں گذشتہ اضافہ 2001 میں کیا گیا تھا۔ڈریپ کی جانب سے ہارڈ شپ کوٹہ والی 464 ادویات کی قیمتیں بڑھائی گئیں،30 ادویات کی قیمتوں میں ردوبدل نہیں کیا گیا،40 ہزار کی قیمتوں میں 15 فیصد،52ادویات کی قیمتیں دو سے تین سو فیصد بڑھائی گئیں۔حکومت قیمتیں کم نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف ڈرگ کورٹ میں جائیگی اور کمپنیوں سے چار ماہ میں کمایا گیا منافع واپس لے گی۔چیئرمین کمیٹی نے ڈرگ پالیسی بھی طلب کرلیا۔ کمیٹی کوبتایا گیاشفا انٹرنیشنل ہسپتال چیریٹی پلاٹ پر قائم کیا گیا۔ چیئرمین کمیٹی عتیق شیخ نے کہا ان سے تفصیلی جواب طلب کیا جائے ۔سینیٹر اشوک کمار نے کہاپی ایم ڈی سی کا صدر 80 سال کا لگایا گیا جبکہ ریٹائرمنٹ کی عمر ساٹھ سال ہے ۔ قائمہ کمیٹی نے سندھ سے اچانک ایڈز کے کیسز سامنے آنے پر تشویش کااظہارکیا اور ایڈز کیسز کے حوالے سے رپورٹ طلب کر لی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More