Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

لوچستان ،خیبرپختونخوا، سندھ سے لا پتہ افراد کی بھارت، افغانستان میں موجودگی کا انکشاف

لاہور (رانا محمد عظیم )بلوچستان ، کے پی کے اور سندھ سے لا پتہ افراد کی افغانستان اور بھارت میں موجودگی کا انکشاف ہوا ہے بھارت میں تین جبکہ افغانستان میں سات تربیتی کیمپوں میں گمشدہ افراد کے موجود ہونے کے ثبوت ملے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گم شدہ افراد کے حوالے سے حکومتی اداروں پر الزام لگانے اور ان کیخلاف مہم چلانے والے افراد کے بھی ان کیمپوں سے رابطے اور غیر ملکی قوتوں کی طرف سے اس حوالے سے فنڈنگ کے شواہد بھی اہم اداروں نے حاصل کر لئے ۔ کراچی میں چائنیز قونصلیٹ اور گوادر میں فائیو سٹار ہوٹل پرحملوں میں مارے جانے والے دہشت گردوں میں لا پتہ افراد سامنے آ نے پر مزید انکشافات سامنے آ گئے ۔بھارت میں تین ایسے کیمپ ہیں جہاں پر صرف پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے حوالے سے را اور موساد کے ایجنٹ تربیت دے رہے ہیں۔ ان کیمپس میں مختلف کا لعدم تنظیموں سمیت ایسے نوجوان شامل ہیں جو را اور موساد کے پے رول پر وہاں ٹریننگ کر رہے ہیں اور وہیں سے اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطے کر کے ان کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کراتے ہیں جبکہ خود بھی دہشت گردی میں براہ راست ملوث ہیں ۔ایم کیو ایم ، بلوچ لبریشن آ رمی کے بہت سے نوجوان اس وقت بھارت کے اندر تین مختلف ٹریننگ کیمپس میں موجود ہیں اور ان کے جعلی شناختی کارڈز اور پاسپورٹ بنائے گئے ہیں۔ ان کو کئی مرتبہ اہم مشن کیلئے دوسرے ممالک میں بھیجتا ہے ۔انہیں پاکستانیوں کو قومی اداروں کے خلاف کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے ۔ یہ بھی خوفناک انکشاف سامنے آ یا ہے کہ ان کیمپوں میں موجود ایسے نوجوان جن کو را اور موساد سمجھتی ہے کہ یہ ان کیلئے بیکار ہو گئے ہیں تو پھر ان کو خود ہی کسی مقابلہ یا بلاسٹ میں ہلاک کر کے نیا ڈرامہ رچا دیا جاتا ہے کہ انہیں پاکستان سے دہشتگردی کیلئے بھیجا جا رہا ہے ۔بھارت او ر افغانستان میں جو تربیتی کیمپ ہیں ان کے اندر باقائدہ ایسے کمرے بنائے گئے ہیں جن میں مختلف پاکستانی جہادی تنظیموں کے بینرز اور لوگو آ ویزاں کئے گئے ہیں۔ وہاں پر باقاعدہ ویڈیو سسٹم لگایا گیا ہے ۔ پاکستان کے اندر جو دہشتگردی ہوتی ہے ا سکا جو ویڈیو پیغام کا لعدم تنظیموں کی جانب سے آ تا ہے وہ بھی اسی جگہ سے جاری کیا جاتا ہے ۔ اسی طرح جو خود ساختہ دہشتگردی بھارت اپنے ملک میں کراتاہے تو اس کی بھی جعلی ویڈیو وہاں سے بنا کر پاکستان پر الزام لگانے کی کوشش کی جاتی ہے ۔افغانستان کے اندر موجود تربیتی کیمپوں میں سینکڑوں نوجوان ایسے ہیں جن کو پاکستان کے خلاف تربیت دی جا رہی ہے ، ان میں لا پتہ افراد کی ساٹھ فیصد تعداد بھی موجود ہے ۔ان کیمپوں میں پاکستان کی تین مختلف تنظیموں کے افراد بھی اکثر ہوتے ہیں جو پاکستان کے اندر لا پتہ افراد کے حوالے سے سب سے زیادہ شور مچا رہے ہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More