Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

بینک انضمام کیس :نیب کراچی نے چیئرمین ایف بی آرکو گواہ بنادیا

کراچی (رپورٹ: آصف علی سید) قومی احتساب بیورو کراچی نے 2 نجی بینکوں کے انضمام کے معاملے میں کرپشن سے متعلق کیس میں چیئرمین ایف بی آرشبرزیدی کو ملزم کے بجائے گواہ کے طورپرشامل کرلیا،ذرائع کے مطابق نیب نے بینکوں کے انضمام کیس کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں اورچیئرمین نیب سے کرپشن میں ملوث ملزمان کیخلاف ریفرنس داخل کرنیکی سفارش کی ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کراچی نے چیئرمین نیب کو بھیجی جانیوالی سفارشات میں کہا ہے کہ چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کی نجی چارٹرڈ اکاؤنٹس کمپنی نے دونوں نجی بینکوں کے انضمام سے قبل آڈٹ کیا تھا اوردونوں بینکوں کے انضمام کی سفارش کی تھی،اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ دو بینکوں کے انضمام کی سفارش کرنے پرشبرزیدی کو ملزم قرارنہیں دیا جاسکتا لہذا شبرزیدی کو تحقیقات میں گواہ کے طورپرشامل کیا جاسکتا ہے ،واضح رہے کہ نیب اسلام آباد نے شبرزیدی سمیت 5 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی تھی بعد ازاں عدالتی حکم پر شبرزیدی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش واپس لے لی گئی تھی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More