Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ٹیکس چوری: درخواست سے عمران کا نام نکالنے کی استدعا منظور

لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے سیاستدانوں اور انکے اہل خانہکے خلاف ٹیکس چوری کے الزام کی درخواست سے عمران خان کا نام نکالنے کی استدعا منظور کر لی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مامون نے بیرسٹر اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت جس میں عمران خان، نواز شریف ، جمائما اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواستگزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان ٹیکس ادا کرتے ہیں، اس لیے انکا نام نکلوالنا چاہتا ہوں۔جسٹس مامون الرشید نے پوچھا کیا جمائما کا نام بھی نکالنا ہے ۔درخواست گزار نے کہا جمائما کا نام نہیں نکالنا ہے ،عدالت ٹیکس ادا نہ کرنے والے سیاستدانوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ۔عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی 48 گھنٹوں تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلا کو دلائل کے لیے طلب کر لیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف سے سر کا خطاب واپس لینے کی درخواست پر فریقین کے وکلا کو 15 مئی کو بحث کے لئے طلب کر لیا۔ جسٹس مامون الرشید شیخ نے بیرسٹر اقبال جعفری کی درخواست پر سماعت کی جس میں موقف اختیار کیاگیا کہ نواز شریف نے سر کا خطاب حکومت کی منظوری کے بغیر وصول کیا ،عدالت خطاب واپس لینے کا حکم دے ۔جسٹس مامون الرشید شیخ نے ریمارکس دیئے نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں ہیں، خود جا کر مل لیں۔ بیرسٹر جعفری نے کہامیں ایسے شخص کوملنا پسند نہیں کرتا، نواز شریف نے 71 ٹریلین کی کرپشن کی۔لاہورہائیکورٹ نے نئے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کے خلاف درخواست میں درخواست گزار کو درخواست میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی ۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ضلعی چئیر مین خالد محمود کی درخواست پر سماعت کی جس میں استدعا کی گئی کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2019 کالعدم قرار دے کر پورانا نظام بحال کرنے کا حکم دے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More