اسلام آباد(ماہتاب بشیر)وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے بین الصوبائی وزرا ئے تعلیم کا نفرنسوں کے انعقاد اور مشاورت کے باعث تمام صوبوں نے یکساں نصاب تعلیم پر آمادگی ظاہر کر دی ہے ، مشروط آمادگی میں ملک بھر کے تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک جیسے لازمی مضامین پڑھائے جائیں گے ، اس حوالے سے عید الفطر کے فوری بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس وزارت تعلیم کے زیر اہتمام منعقد کیا جائے گا ، یکساں تعلیمی نصاب کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹی نے وزارت تعلیم کو سفارشات ارسال کر دیں ۔ وزارت تعلیم کے با وثوق ذرائع کے مطابق کمیٹی کی پیش کردہ سمری میں لازمی مضامین تمام صوبوں میں یکساں رکھنے کی تجویز دی گئی ہے ، کمیٹی نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ تمام نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں ایک جیسا نصاب پڑھایا جائے گا