Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

مالی بحران ، پنجاب حکومت نے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ سے 6ارب واپس مانگ لئے

لاہور(نامہ نگار سے )پنجاب حکومت شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی اور محکمہ خزانہ نے انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کو دیا چھ ارب کا قرض واپس مانگ لیا۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور اور شیخوپورہ کے وسط میں قائداعظم پارک میں 27 ارب روپے کی لاگت سے گارمنٹس کی انڈسٹری قائم کی جانا تھی۔ سابق دور حکومت میں اس منصوبے پر محکمہ خزانہ پنجاب نے ابتدائی طور پر کچھ فنڈز کا اجرا کیا جن کی مجموعی تعداد اب ساڑھے چھ ارب روپے ہے ۔محکمہ خزانہ پنجاب نے مالی بحران کے باعث اب مقروض کمپنیوں اور محکموں سے فنڈز واپس مانگ لئے ہیں جس کے لیے اب انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایوان وزیر اعلیٰ سے رجوع کیا جارہا ہے تاکہ حکومت فنڈز کی واپسی کے لیے محکمہ صنعت کو کچھ وقت دے تاکہ قائداعظم پارک سے موصول ہونے والے ریونیو سے محکمہ خزانہ کا قرض واپس ہو سکے ۔دوسری جانب قائداعظم پارک کا منصوبہ بھی التوا کا شکارہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More