Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ:جنگلات کی اراضی واگزارکرانے کیلئے رینجرزسے مدد لینے پر غور

کراچی (ایس ایم امین) حکومت سندھ کوبرسوں سے غیر فعال،محکمہ جنگلات کو متحرک کرنے کا خیال آگیا، جنگلی حیات کی نسل کشی روکنے ، قیمتی جانوروں کی حفاظت، جنگلات کی کٹائی روکنے ،اراضی قبضہ مافیا سے چھڑانے کیلئے رینجرزکی خدمات لینے کا فیصلہ کرلیا، اعلی نسل کے جانوروں کی افزائش اورنشوونما کیلئے قدرتی ماحول کے تحفظ،شکاریوں کو قانون کے شکنجے میں لانے کیلئے نئے قوانین اورسزاؤں میں اضافے کے حوالے سے محکمہ کا اہم ترین اجلاس آج طلب کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر آج محکمہ وائلڈ لائف کا اعلی سطح کا اجلاس ہوگا جس میں ڈی جی رینجرز،تمام ڈویژنل ڈی آئی جیز، تمام اضلاع کے ایس ایس پیز ودیگر اعلی افسران شرکت کریں گے ۔معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ معدوم ہوتی جنگلی حیات کی نسل بچانے ، جانوروں کے تحفظ، جنگلات کی کٹائی روکنے اور ٹمبرمافیا کے علاوہ قبضہ مافیا سے نمٹنے کیلئے حکومت سندھ نے رینجرزکی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وائلڈ لائف سندھ کے اجلاس میں جنگلات کی تباہی کا سبب بننے والے عناصرکے خلاف کارروائی کیلئے رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے کی منظوری لی جائیگی۔ علاوہ ازیں اعلی نسل کے جانوروں کو خوراک اور پانی سمیت بنیادی سہولیات فراہم کرنے ، جانوروں کی نسل کشی روکنے اوران کے تحفظ کیلئے ایک ٹاسک فورس قائم کیے جانے کا بھی امکان ہے جو سندھ کے جنگلات کے قدرتی ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرے گی۔ اجلاس میں جنگلی حیات کو شکاریوں سے بچانے کیلئے جنگلات کے اہم راستوں پررینجرز کی چوکیاں قائم کرنے پر بھی مشاورت ہوگی اور محکمہ کی جانب سے مرتب کردہ اعلیٰ نسل کے جانوروں کا غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کی واچ لسٹ رینجرز کے حوالے کی جائے گی جبکہ محکمہ کے کرپٹ افسران و ملازمین، جنگلی حیات اور پرندوں کا غیر قانونی شکار اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائیگی۔ علاوہ ازیں سندھ کے پہاڑی اورمیدانی علاقوں کے علاوہ جنگلات میں موجود کالے اور چیتل ہرن کے شکارکے لیے وفاقی حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اجازت نامہ منسوخ کرنے کے لیے وفاقی حکومت کوخط لکھنے کی بھی منظوری دی جائے گی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More