کراچی (سٹاف رپورٹر) کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ملزم امجد عرف ذاکر کا پانچ تھانوں کی حدود میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف ہوا ہے دو ملزمان فتح اﷲ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا منگل کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس نے کم سن بچیوں سے مبینہ زیادتی کے مقدمات میں اہم پیش رفت رپورٹ جمع کرائی جس میں بتایا کہ ملزم امجد عرف ذاکر کا پانچ تھانوں کی حدود میں کم سن بچیوں کے ساتھ زیادتیوں کا انکشاف ہوا ہے ملزم امجد عرف ذاکر کا ڈین این اے پانچ بچیوں کے ڈی این اے سے میچ کر گیا ہے کم سن بچیوں سے زیادتی کے مقدمات شاہ لطیف،سکھن،قائد آباد و دیگر تھانوں میں درج ہیں ملزم انتہائی خطرناک ہے ،پولیس نے مقدمات میں تین ملزمان کو گرفتار کیا تھادیگر دو ملزمان فتح اﷲ اور فتح محمد کا ڈی این اے متاثرہ بچیوں سے میچ نہیں ہوا لہذا دونوں ملزمان فتح اﷲ اور فتح محمد کو رہا کیا جائے عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔