Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

60دن کی معافی ملنے پر پنجاب کی جیلوں سے 49قیدی رہا نوازشریف پراطلاق نہ ہوسکا

لاہور(سید مجاہد شاہ)پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو 60 دن کی معافی مل گئی،معافی ملنے پر 49 قیدی رہا کردئیے گئے جبکہ کل
4 ہزار488 قیدیوں کومعافی کا فائدہ ہوا،تاہم ضمانت پر رہائی کے باعث اس معافی کا اطلاق سابق وزیراعظم نواز شریف کی سزا پر نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق 4 مئی کو پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو 60 دن کی معافی کا اعلان کیا گیا تھا۔جس پر گزشتہ روز اس معافی کا اطلاق کیا گیا۔ جس میں4 ہزار488 قیدیوں کی سزامیں 60 دن کمی کی گئی۔ لاہور ریجن میں 952 قیدیوں ، فیصل آباد ریجن، 442 ، ملتان ریجن 357 راولپنڈی ریجن میں 1464، بہاولپور ریجن سے 239 قیدیوں کو معافی دی گئی جبکہ لاہورکی دونوں جیلوں سنٹرل جیل سے 292 جبکہ ڈسٹرکٹ جیل کے 103 قیدیوں کو معافی ملی۔لاہور سمیت پنجاب بھر سے 49 قیدیوں کو معافی کے بعد سزا پوری ہونے پر رہا کردیا گیا، جس میں لاہور ریجن سے 5 قیدیوں ، فیصل آباد سے 3 ، ملتان سے 10، بہاولپور سے 6 راولپنڈی ریجن 14 قیدیوں کو رہاکیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More