Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پن بجلی پیداواری صلاحیت میں اضافہ، پاکستان دُنیا بھر میں تیسرے نمبر پر

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن نے عالمی سطح پر پن بجلی کے حوالے سے تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ہے، رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ پن بجلی پیداکرنیکی صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے پاکستان دُنیا بھر میں تیسرے نمبر پر رہا اور 2018 ء میں پاکستان نے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے قومی نظام میں 2 ہزار 487میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا۔ رپورٹ سیکٹر ٹرینڈزاینڈ انسائٹس2019“کے عنوان سے جاری کی گئی ہے جو hydropower.org/statusreportپر بھی دستیاب ہے،یونیسکو کے زیر اہتمام 1995ء میں انٹر نیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کے نام سے قائم فورم دُنیا بھر میں پن بجلی کے حوالے سے مفید تجربات کو فروغ دے رہا ہے، رپورٹ میں شامل پن بجلی کی پیداواری صلاحیت میں حالیہ اضافہ کے حوالے سے ٹاپ20 ممالک کی فہرست میں بتایا گیا ہے کہ 2018 ء میں پاکستان نے مختلف منصوبوں کی تکمیل سے اپنے قومی نظام میں 2 ہزار 487میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا، چین دُنیا بھر میں پہلے نمبر پر رہا جس نے اپنے نظام میں 8 ہزار 540 میگاواٹ پن بجلی کا اضافہ کیا جبکہ 3 ہزار 866میگاواٹ پن بجلی اضافہ کیساتھ برازیل دوسرے نمبر پر ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More