Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

گردشی قرضہ میں 319ارب کا اضافہ ہوا:سیکرٹری توانائی

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کوبتایا گیا ہے کہ اس مالی سال جنوری میں سرکلر ڈیٹ(گردشی قرضہ) میں319ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے ، مالی سال جون میں سرکلر ڈیٹ کم کرکے 313ارب پر لائیں گے ،پبلک اکائونٹس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینر کمیٹی شبلی فراز کی زیر صدارت ہو ا۔اجلاس میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری توانائی عرفان علی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیہون شریف کے چاروں فیڈر بجلی چوری سے پاک کردیئے ہیں جبکہ سکھر الیکٹرک کے نقصانات میں اضافہ ہوا ہے ، لیسکو، آئیسکو، فیسکو، گیسکو ، ہیپکو کے رننگ ڈیفالٹرز کم ہیں جبکہ سپیکو، پیسکو حیسکو کے رننگ ڈیفالٹرز زیادہ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز کم ہیں، کنوینر کمیٹی شبلی فراز نے کہاکہ سرکلر ڈیٹ نے ہمارے ملک کی معیشت کو یر غمال کیا ہوا ہے ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More