Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ایمنسٹی سکیم مسودہ منظوری کیلئے صدر کو بھجوا دیا گیا ، آج اصل دستاویز جاری ہونے کا امکان

اسلام آباد (ساجد چوہدری) وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور ایمنسٹی سکیم کا مسودہ حتمی منظوری کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا گیا ، ایمنسٹی سکیم کی اصل دستاویز آج جاری ہونے کا امکان ہے ، ایمنسٹی سکیم کی قانونی دستاویزات کا اجرا نہ ہونے سے میڈیا کو معلومات فراہم نہ کی جا سکیں جس کی وجہ بہت سے شعبوں کے بارے میں ابہام مو جود ہے ، اس حوالے جب چیئرمین ایف بی آر سے استفسار کیا گیا کہ کیا موجودہ اور سا بق صدر پاکستان، وزرا ئے اعظم، وفاقی وزرا مشیر اور معاون خصوصی ، اراکین پارلیمنٹ، تمام سیاسی جماعتوں کے اعلیٰ عہدیداران، چاروں موجودہ و سا بق وزرا ئے اعلیٰ چاروں صوبائی کابینہ کے موجودہ و سابق وزراء اور مشیر ، بیورو کریسی جن میں پبلک سیکٹر آرگنائزیشن کے چیئرمین، پاکستان میں مقیم غیر ملکی، ملک کی اعلیٰ ترین موجودہ و سا بق بیورو کریسی جن میں سول و ملٹری بیورو کریسی شامل ہے کیا وہ بھی اس سکیم سے استفادہ حاصل کر سکیں گے یا نہیں تو پہلے انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اس سکیم سے مستفید ہو سکیں گے لیکن کچھ ہی لمحے بعد چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اپنا موقف تبدیل کر تے ہوئے بتایا کہ ماضی میں ایمنسٹی سکیم جن افراد کیلئے لاگو تھی وہی اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے اور جن افراد کو اس سکیم سے فائدہ اٹھانے سے منع کیا گیا تھا انہیں اس ایمنسٹی سکیم کو کائی فائدہ نہیں مل سکے گا ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More