Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

ڈاکٹر عشرت حسین نے میڈیا میں حکومتی دفاع سے معذرت کرلی

اسلام آباد (نمائندہ دنیا) کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کی تکنیکی ٹیم کے رکن ہیں، پیشہ و رانہ صلاحیتیں رکھتے ہوئے اپنی ذمہ داری صرف پالیسیاں بنانے تک محدود رکھیں گے ، ٹی وی پر جاکر حکومتی پالیسیوں، فیصلوں کا دفاع کرنا وزیراعظم کی سیاسی ٹیم کا کام ہے ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے معاشی ٹیم کے اجلاس میں ڈاکٹر عشرت اور دیگر کو ہدایت کی کہ وہ میڈیا میں حکومتی پالیسیوں، آئی ایم ایف سے قرضہ سمیت دیگر معاشی فیصلوں کی حقیقت کے بارے میں عوام کو آگاہ کریں، جس کے دفاع کیلئے معاشی ٹیم کے ارکان کو ٹی وی چینلز پر جانا چاہئے ، معیشت جیسے تکنیکی شعبہ بارے عام پارلیمنٹرین کم جانتے ہیں، معاشی ٹیم کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپوزیشن اور عوام کا مقابلہ میڈیا کے ذریعے کریں اور قوم کو بتائیں کہ آئی ایم ایف میں جانا کیوں ضروری تھا، جس کے جواب میں ڈاکٹر عشرت حسین نے وزیراعظم سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں، فیصلوں اور اقدامات کا دفاع اور عوام کو مطمئن کرنے کی ذمہ داری منتخب پارلیمنٹرین اور وزراء کی ہے ، ہمارا کام پالیسیاں بنانا اور حکومت کی معاونت ہے ، معیشت کے استحکام کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے تاہم میڈیا میں جاکر حکومت کا دفاع کرنے کی ذمہ داری نہیں ادا کر سکتے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More