Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

پی ٹی آئی حکومت میں اسٹاک مارکیٹ خسارہ1758ارب‘وجہ سیاسی غیر یقینی اور وقت پر فیصلے نہ کرناہے‘عارف حبیب

اسلام آباد(فخر درانی)اسٹاک مارکیٹ مندی‘دوبرس میں سرمایہ کاروں کے 2630ارب ڈوب گئے۔اسٹاک مارکیٹ کے ماہر عارف حبیب کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی اورحکومت کے وقت پر فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کونقصان ہوا۔تفصیلات کے مطابق،پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے سیاسی غیر یقینی اور حکومت کی مبہم مالی پالیسی کی بھاری قیمت ادا کی ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے اعداد وشمار کے تجزیے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ دو برس میں سرمایہ کار 2630ارب روپے کا خسارہ اٹھا چکے ہیں ، جس میں سے 1758ارب روپےکا خسارہ پی ٹی آئی حکومت کے ابتدائی دس ماہ میں ہوا ہے۔اسٹاک مارکیٹ کے ماہر عارف حبیب کا کہنا ہے کہ سیاسی غیر یقینی اور حکومت کے وقت پر فیصلے نہ کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کو بھاری قیمت ادا کرنا پڑی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بلند شرح سود اور شرح مبادلہ کی وجہ سے بھی سرمایہ کاری میں کمی واقع ہوئی ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ویب سائٹ پر موجود اعداد وشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ جون 2017سے 2630ارب روپے کا خسارہ ہوچکا ہے۔جس میں سے 1758ارب روپے یعنی 67فیصد خسارہ 17اگست،2018سے 13مئی،2019کے دوران ہوا۔اسٹاک ایکسچینج میں یکم جون،2017سے 13مئی ،2019تک مجموعی غیر ملکی فروخت 75اعشاریہ11ارب روپے (636 اعشا ر یہ 93ملین ڈالرز)رہی۔نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان
لمیٹڈ(این سی سی پی ایل)کی ویب سائٹ پر موجود معلومات کے مطابق، غیر ملکیوں کی جانب سے مجموعی فروخت کا 39فیصد یعنی 29اعشاریہ36ارب روپے (236اعشاریہ9ملین ڈالرز)17اگست 2018 کے بعد رہی۔یہاں یہ بتانا بھی ضروری ہے کہ یکم جون 2017سے 13مئی،2019تک کراچی اسٹاک ایکسچینج کے 100انڈیکس میں مجموعی طور پر 14064پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی(یکم جون 2017 کو یہ 48780 اور 13مئی،2019کو 33900پوائنٹس رہا)۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ مجموعی کمی کا 28اعشاریہ83فیصد گزشتہ دو برس کے دوران ریکارڈ کیا گیا۔یکم جون ،2017کو مارکیٹ میں تمام شیئرز کی سرمایہ کاری 9757اعشاریہ04ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی جو کم ہوکر 7126اعشاریہ36ارب روپے تک پہنچ گئی۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ گزشتہ دو برس میں مارکیٹ سرمایہ میں 2630اعشاریہ67ارب روپے کی کمی واقع ہوئی

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More