Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سونا 1952ء میں 85روپے‘ آج 70ہزار فی تولہ سے بھی مہنگا

اسلام آباد (حنیف خالد) چھیاسٹھ سالوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85روپے سے بڑھ کر 70ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قیام پاکستان کے بعد سونے کی مارکیٹ متزلزل رہی‘ البتہ 1952ء میں سونے کی قیمت 87روپے فی تولہ رہی۔ 1954ء تک پاکستان میں سونا 100روپے تولہ سے کم رہا۔ 1972ء میں سونے کی ملکی تاریخ میں قیمت پہلی بار 200روپے تولہ سے تجاوز کر کے 246روپے تولہ ہو گئی۔ اسی کے ساتھ سونے کی ایک تولے کی قیمت کو پر لگ گئی۔ 1972ء میں سونے کی قیمت 246روپے فی تولہ‘ 1973ء میں دوگنی قیمت 432روپے فی تولہ ہو گئی۔ 1979ء میں سونے کی فی تولہ قیمت 714روپے سے یکسر بدل کر پہلی بار 1230روپے فی تولہ ہو گئی۔ 1982ء تک سونے کی فی تولہ قیمت 1636روپے تک رہی مگر 1984ء میں فی تولہ قیمت 2244روپے فی تولہ ہو گئی۔ سونے کی فی تولہ قیمت پہلی بار 68ہزار روپے فی تولہ تک پہنچ گئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More