Pak Updates - پاک اپڈیٹس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس، 124ارب کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) سینٹر ل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی نے ییلو لائن ، کراچی واٹر سپلائی پروجیکٹ سمیت 124ارب روپے کے پانچ ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی,123ارب 60کروڑ روپے مالیت کے چار میگامنصوبوں کو توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات مخدوم خسروبختیار کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا، اجلاس میں حکومت سندھ کی جانب سے کراچی اربن موبیلٹی پروجیکٹ ( یلیولائن) کا منصوبہ پیش کیا گیا ، سی ڈی ڈبلیوپی نے یلیو لائن کے 61ارب43کروڑ60لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دے دی اور توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا ، منصوبے کی تکمیل سے کراچی کے عوام کو سفری سہولیت میسر ہوں گی ، سی ڈی ڈبلیو پی نےحکومت سند ھ کی جانب سے کراچی واٹر اینڈ سیوریج سروسز امپورمنٹ پروجیکٹ فیز ونکے 14ارب 72 کروڑ 92لاکھ روپے مالیت کے منصوبے کی منظوری دی اور توثیق کے لیے ایکنک کو بھیج دیا گیا

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More