اسلام آباد( صباح نیوز ) بجٹ 2019-20 گیارہ جون کو پیش ہوگا ۔ پارلیمانی سیکرٹریٹ کو خطوط موصول ہو گئے سینٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس دس جون کو طلب کئے جائیںگے پہلے مرحلے میں قومی اسمبلی میں بجٹ اور مالیاتی بل پیش ہوگا اسی طرح بجٹ دستاویز اور مالیاتی بل کی کاپی اسی روز سینٹ میں پیش ہونگی ایوان بالا بجٹ اور مالیاتی بل کے لیے سفارشات کی منظوری دے گا۔ ادھر وزیر مملکت برائے پارلیمانی امورعلی محمد خان نے قبائلی اضلاع کی قومی وصوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے سے متعلق آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے عید الفطر سے قبل سینٹ اجلاس کا امکان ظاہر کیا ہے ۔